ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فرید آباد میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی جیت نوٹ بندی کے فیصلے پر عوام کی مہر:امت شاہ

فرید آباد میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی جیت نوٹ بندی کے فیصلے پر عوام کی مہر:امت شاہ

Mon, 09 Jan 2017 22:57:09  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،9جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس ا نڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے فرید آباد میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کو ملی جیت کو نوٹ بندی کے فیصلے پر عوام کی مہر قرار دیا اور کہا کہ یہ تاریخی فتح بی جے پی کی ترقیاتی پالیسیوں اور ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس“کے نظریے کی فتح ہے۔فرید آباد میونسپل انتخابات میں پارٹی کی جیت پر عوام، تنظیم عہدیداروں اور پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ یہ تاریخی فتح بی جے پی کی پالیسیوں اور”سب کا ساتھ، سب کاوکاس“کے نظریے کی فتح ہے۔بڑے نوٹوں کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد ہوئے ہر انتخابات میں ملک کی عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے پر مہر لگانے کا کام کیا ہے۔بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد ختم ہوئے راجستھان، گجرات، مہاراشٹر، چنڈی گڑھ اور مدھیہ پردیش کے مقامی بلدیاتی انتخابات اور اسمبلی اور لوک سبھا ضمنی انتخابات کے نتائج سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اپوزیشن نوٹ بندی کے فیصلے پر صرف سیاست کر رہا ہے، جبکہ ملک کے عوام ایک ایماندار ہندوستان کی تعمیر نو میں وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے کے ساتھ چٹان کی طرح متحد ہو کر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کو عوام کا اعتماد اوردعا مسلسل مل رہی ہے اور یہ وزیر اعظم کے عوام سے براہ راست وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔


Share: